Home / اہم خبریں / پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 29 جولائی 2021 بروز جمعرات کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 29 جولائی 2021 بروز جمعرات کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 29 جولائی 2021 بروز جمعرات کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان، جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سندھ کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی صدارت میں جے یو آئی بزنس فورم کے صدر امین اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سینئر نائب صدر علی اکبر گجر، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد نواز، پشتونخواہ میپ کے محمد سکندر خان، مرکزی جمعیتِ اہلحدیث کے مولاںا محمد یوسف قصوری، جے یو پی کے مولانا غلام غوث صابری، نیشنل پارٹی کے مجید ساجدی، جبکہ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد سمیع الحق سواتی و دیگر نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم سندھ کے قائدین نے واضح کیا کہ جعلی حکمرانوں کیخلاف عوامی تحریک کو سندھ میں نئی روح نکلے گی۔ اور حکمران جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے، 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام تاریخ ساز ثابت ہوگا۔ اجلاس میں جلسہ عام کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان جلد اتفاق رائے سے کرلیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے