Home / اہم خبریں / پاسبان کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کا کے ایم سی حکام کو تین دن کا الٹی میٹم

پاسبان کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کا کے ایم سی حکام کو تین دن کا الٹی میٹم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ نے کے ایم سی حکام کی جانب سے سٹی وارڈنز کو 7 ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھنے پر تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کے ایم سی حکام نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، کے ایم سی حکام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پٹیشن نمبر 1788/2019 میں توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریگی اور عدالت سے کے ایم سی کے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی استدعا کریگی۔ کے ایم سی حکام کی جانب سے عدالتی احکامات کی بار بار توہین کی جارہی ہے۔ وہ گذشتہ روز سٹی وارڈنز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ کے ایم سی حکام نے 12 سال سے سٹی وارڈنزکو کانٹریکٹ پر رکھا ہوا تھا۔ مستقل کرنے کا وقت آیا تو سٹی وارڈنز کے بجائے من پسند افراد اور افسران کے عزیز و رشتہ داروں کو بھرتی کرتے رہے۔ سٹی وارڈنز کو مستقل کرنے کا لالی پاپ دے کر 2018 میں انہیں نوکری سے ہی فارغ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی جس پر متاثرہ سٹی وارڈنز نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور سے رابطہ کیا۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے متاثر وارڈنز کو وکیل فراہم کر کے سندھ ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا۔ سٹی وارڈنز کے حقوق کے لئے دائر کردہ پٹیشن 1788/2019 میں سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی حکام کو جو احکامات دیئے گئے، کے ایم سی حکام کی جانب سے ان کی خلاف ورزی کی گئی۔ بعد ازاں پاسبان کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کی جانب سے پٹیشن نمبر 1788/2019 پر توہین عدالت کے مقدمے پر سندھ ہائیکورٹ میں کے ایم سی حکام نے عدالت سے معافی مانگی اور 30 سٹی وارڈنز کو مستقل جبکہ 9 سٹی وارڈنز کو نوکری سے نکال دیا۔ کے ایم سی حکام کی جانب سے مستقل کئے گئے سٹی وارڈنز کے 14 سالہ کنڑیکٹ کا دورانیہ شامل نہ کرنے اور 7 ماہ سے تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر ایک مرتبہ پھر توہین عدالت کی جارہی ہے۔ خرم لاکھانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کے ایم سی حکام نے عدالت کو مذاق سمجھ رکھا ہے۔ اگر 3 دن میں مستقل کئے گئے سٹی وارڈنز کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو ایک مرتبہ پھر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرکے سندھ ہائیکورٹ سے سخت کاروائی کی استدعا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے