Home / اہم خبریں / پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم

برج ٹاؤن (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 جولائی بروز بدھ کو کنسنگٹن اوول برج ٹاؤن سے ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین 5 مرتبہ دو طرفہ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی سیریز کھیلی جا چکی ہیں، جہاں 4 سیریز میں پاکستان اور صرف ایک میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 2019 میں کراچی میں کھیلی گئی تھی، جہاں میزبان ٹیم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش سے دوچار کیا تھا۔ اس سے قبل 2017 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلی گئی سیریز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس مرتبہ پاکستان کی کامیابی کا مارجن 1-3 رہا تھا۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین کُل 14 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جہاں 11 میں پاکستان اور 3 میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی۔ اس دوران ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سے 5 پاکستان اور 2 ویسٹ انڈیز جیتے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں مہمان پاکستان261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور میزبان ویسٹ انڈیز 235 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم سیریزمیں وائٹ واش کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 263 ہوجائے گی اور پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن تیسری ہوجائے گی۔ اس دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی رینکنگ میں کوئی فرق نظر نہیں آئے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی عالمی انفرادی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا دوسرا اور بہترین محمد رضوان کا نمبر ساتواں ہے۔ اس فہرست کے مطابق ٹاپ 10 بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز کے صرف ایون لوئس ہی شامل ہیں۔ جن کا فی الحال رینکنگ ٹیبل پر نمبر آٹھواں ہے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بابراعظم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف کارکردگی بھی متاثر کن رہی ہے۔ وہ اب تک ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 57.57 کے اوسط سے 403 رنز بناچکے ہیں۔ باؤلرز کی پلیئرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے فابین الین کا دسواں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا 13 واں نمبر ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے