تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور نااہل وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور نااہل وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور نااہل وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف راہو شاخ کے مقام پر ٹنڈو آدم سے حیدرآباد شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ھنڱورجو، وزيراعلی سندھ کے خاص معاون سردار پارس ڈيرو، ایم پی اے جام شبیر علی خان، جاويد شورو، تاج محمد ورياھ، جاويد ناياب لغاری، جہانگير جونيجو، غياث جونيجو، شکيل مری، ذوالفقار علی روشن، شکیل مری سمیت کارکنان، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود تھے۔ مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے میں ضلع بھر سے ھزاروں جیالے اور جیالی شریک تھی ٹنڈوآدم حیدرآباد روڈ پر واقع راھو شاخ پر جیالوں کا جیے بلاول جیے بھٹو کے فلگ شگاف نعرے ٹنڈوآدم حیدرآباد روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی شرکاء نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے پیٹرول، آٹا، چینی، گھی، ادویات غریب کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے مہنگائی کے زمہ دار نااہل وفاقی حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گے مظاہرین کی وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے