کراچی (رپورٹ: فیصل نظیر) ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں کرکٹ میچوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی ایسٹ زون مقدس حیدر نے کی، ڈی آئی جی ایسٹ نے سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور ملازمان کو سیکورٹی ڈیوٹی کے بارے میں بریفینگ دی۔ سینئر افسران اپنے افسران اور ملازمان کی شاخت کرکے اور مکمل بریفینگ دیکر ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات کرے گے۔ تمام اسٹاف بروقت ڈیوٹی پر پہنچیں گے۔ آنے جانے والی گاڑیوں پر نظر رکھیں گے۔ کسی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو روٹس پر نہی آنے دینگے۔ پیڈسٹرل بیرج پر کڑی نگرانی رکھیں گے۔ گاڑیوں پر چسپاں خاص پاس کو چیک کرنے کے بعد گاڑیوں کو چھوڑا جائے گا۔ روف ٹاپ کے ڈیوٹی پر مامور تمام ملازمان غیر ضروری طور پر پوائنٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔ دوران نقل و حرکت مکمل طور پر چاق و چوبند رہیں گے۔ کسی بھی قسم کی غیر ضروری اور غیر معمولی حرکت اور مشاہدے کی صورت میں فوری طورپر اپنےافسران بالا کو مطلع کریں گے۔ صرف مجاز گاڑی اور افراد کو داخلے کی اجازت دیں گے۔ داخلہ کے لئے آنے والی گاڑیوں کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دیں گے۔ افسران و ملازمان کرونا ایس او پی کا خاص خیال رکھیں گے اور ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے۔ تمام اسٹاف کو بروقت کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔