تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی پہلی بار ایشین چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی پہلی بار ایشین چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی پہلی بار ایشین چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرغستان میں 24 تا 28 اگست 2021 کو ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ایشیائی ممالک کے ٹاپ کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس بہترین کھلاڑی جن میں اللہ گل آفریدی کے پی کے، لیاقت علی بلوچستان، عاصم خان، شایان آمین اور شاہ زیب خان سندھ سے ایشین ایم ایم اے چیمپیئن میں پاکستان کی نمئنداگی کریں گے اور شارق علی ٹیم منیجر و کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشین کے صدر ذوالفقار علی نےایشین چیمپئن شپ میں شرکت اور روانگی کے لیے الوداعی اعزازیہ دیا جس میں سینئر کھلاڑیوں و کوچز نے شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے