Home / اہم خبریں / پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے لڑا ہے۔ ترجمان پاک فوج

پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے لڑا ہے۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (نوپ نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی امداد معطلی دہشت گردی کے خلاف عزم پر اثر انداز نہیں ہو سکتی، پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے لڑا ہے۔ سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے لیے سکیورٹی تعاون کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے رہیں گے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے اس معاملے پرا پنارد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی امداد کو روکے جانے کا پاک امریکہ سکیورٹی تعاون اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر یقینی اثر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے لڑا ہے۔ سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے لیے سکیورٹی تعاون کے حوالے سے ہمارے

مزید پڑھیں: کراچی ایس ایچ او پاپوش نگر نے دوران گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ ایک اسٹریٹ کریمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

https://www.nopnewstv.com/karachi-sho-paposh-nagar

آپشنز کھلے رہیں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کو بلاامتیاز نشانہ بنایا۔‘ خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر اس کی تقریباً تمام سکیورٹی امداد روکی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی حکومت کو یہ بتایا جا سکے کہ اگر وہ امریکہ کے اتحادی نہیں بنتے تو معاملات پہلے کی طرح نہیں رہیں گے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہماری نیت پر شک کیا جانا مایوس کن ہے اور یہ امن اور استحکام کے لیے ہمارے متحدہ مقصد کے لیے نقصان دہ ہے۔پاکستان اپنی مخلصانہ کوششوں کو پاکستان کے پہترین مفاد اور امن کے لیے جاری رکھے گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ امریکی اقدامات کے خلاف پاکستانی جواب ملک کی عوام کی توقعات کے عین مطابق ہوگا۔

پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے لڑا ہے- ترجمان پاک فوج فائل فوٹو

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے