Home/اہم خبریں/مرتضیٰ وہاب پر ایڈمنسٹریٹر ہمارا اعتراض ان کی شکل کی وجہ سے نہیں، عمران اسماعیل سے 3 گنا کم ووٹ لیے اور ضمانتیں ضبط کرائیں۔ حلیم عادل شیخ
مرتضیٰ وہاب پر ایڈمنسٹریٹر ہمارا اعتراض ان کی شکل کی وجہ سے نہیں، عمران اسماعیل سے 3 گنا کم ووٹ لیے اور ضمانتیں ضبط کرائیں۔ حلیم عادل شیخ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پر ایڈمنسٹریٹر ہمارا اعتراض ان کی شکل کی وجہ سے نہیں، اچھے دکھتے ہیں عمران اسماعیل سے 3 گنا کم ووٹ لیے اور ضمانتیں ضبط کرائیں، مرتضيٰ وہاب کا کام صرف ٹی وی پر آکر اپنی حکومت کے گندے کام اور کرپشن کا دفاع کرنا ہے، مرتضيٰ وہاب کے پاس پہلے ہی قانون اور ماحولیات کے محکمے موجود ہیں، پورے سندھ میں کراچی سے سکھر تک لوگ گندا پانی پی رہے ہیں، دریا میں سکھر کا سارا گندہ پانی جارہا ہے، بیگاری میں شکارپور کا گندا پانی جارہا ہے، لاڑکانہ کا گندہ پانی رائیس کینال میں جاتا ہے، دادو کے گٹروں کا پانی ایم این وی ڈرین میں شامل ہوتا ہے، حیدرآباد کے گٹروں کا پانی پھلیلی میں جاتا ہے، کے بی فیڈر میں کوٹری ٹھٹھہ جامشورو کا گندہ اور زہریلا پانی شامل ہوتا ہے، کے بی فیڈر میں انڈسٹریل زون، نوری آباد کا گندا پانی جاتا ہے یہ سارا گندا پانی کینجھر کے ذریعے کراچی کی عوام کو پلوایا جاتا ہے، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے وزیر بھی مرتضیٰ وہاب ہیں، جتنی این ای او سیز ملتی ہے سب مرتضٰیٰ وہاب دیتے ہیں، ان این او سی کے تحت کروڑوں روپے رشوت لی جاتی ہے، سندھ کی عوام کو گٹروں کا ملا ہوا پانی پلوایا جاتا ہے، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے تحت صاف پانی کی فراہمی ان کا کام ہے، دوسرے طرف قانون کے وزیر بھی مرتضیٰ وہاب ہیں، سندھ میں پراسیکیوشن تباہ برباد ہوچکی ہے، عدالتوں میں عوام پریشان ہو رہے ہیں کوئی انصاف نہیں ملتا، بلاول اور مرتضیٰ اپنی والدہ کی وصیت کی وجہ سے اپنی پوسٹوں پر موجود ہیں، شہید بینظیر بھٹو کی وصیت کی وجہ سے بلال آج چیئرمین بنے ہوئے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھی بلاول نے آج تک کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب کی والدہ فوزیہ وہاب بھی ایک عظیم عورت تھی، لیکن مرتضیٰ وہاب نے کوئی ایسا کارنامہ نہیں کرا جس کی مخالفت نہ کی جائے۔