Home / اہم خبریں / آزاد کشمیر انتخابات کے دوران کوٹلی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوران کوٹلی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

مظفرآباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران کوٹلی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی راجا محمد اکمل خان کے مطابق کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا، جھگڑے کے بعد فائرنگ سے ایک کارکن جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ راجا محمد اکمل خان نے بتایا کہ تصادم کے دوران جاں بحق نوجوان کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، پولنگ کا عمل بھی بلا تعلطل جاری ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، آزاد کشمیر میں 33 اور پاکستان میں کشمیری مہاجرین 12 نشستوں پر ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے