سیالکوٹ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ کیا، وفد میں سید مبین الاسلام شاہ، شہباز محمود، احسن بھٹی شامل تھے۔ اس موقع پر نیشنل یونین آف جرنلسٹس سیالکوٹ کے صدر سید سبیح الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ استقبال کے دوران صحافتی برادری کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے محمد احسان مغل کی صحافت کے لیے خدمات کو سراہا۔ محمد احسان مغل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس ملک بھر میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے صحافیوں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ صدر سیالکوٹ سید سبیح الحسن نے اپنے خطاب میں مرکزی چیئرمین کی آمد کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں صحافی برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم ملا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سیالکوٹ کی تنظیم مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ دورے کے اختتام پر باہمی مشاورت سے تنظیمی امور، مستقبل کے لائحہ عمل اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
Home / Home / نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کا سیالکوٹ کا دورہ، پرتپاک استقبال
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کمالیہ