کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میرپور ماتھیلو کی عدالت میں پیش، اپوزیش لیڈر پر ضمنی الیکشن کے دوران مقدمہ درج کیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مقامی پارٹی رہنماؤں، وکلا رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میرپور ماتھیلو اور روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مفرور نہیں ہوتے، گھوٹکی الیکشن میں بلاول زرداری اور مراد علی شاہ نوٹوں کے بنڈل لیکر گھوم رہے تھے، سردار علی گوہر مہر کی زندگی انہوں نے تنگ کر دی تھی، میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آیا تھا، مجھ پر بھی سندھ حکومت نے کیس بنا دیا تھا، سندھ کا پیسہ کشمیر الیکشن پر پی پی نے خرچ کیا، بلاول زرداری نے پانچ پانچ کروڑ ایک ایک امیدوار کو کشمیر الیکشن کے لئے دیے، بلاول زرداری، ناصر شاہ اور دیگر وزراء نوٹوں کا بیگ بھر کر وزیراعلیٰ کے جہاز میں کشمیر پہنچے تھے، کشمیر سے فارغ ہونے کے بعد کل ان کا سیالکوٹ سے بھی صفایا ہوگیا، ن لیگ کا لاہور الطاف حسین کا کراچی سے صفایا ہوا اب سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگا، سندھ میں کوئی گورنر راج یا غیر جمہوری اقدام کی گنجائش نہیں، سندھ میں وزیراعظم اب دورے کریں گے، پہلا جلسہ مٹھی میں وائس چیئرمین کی طرف سے ہونے جارہا ہے، جلسے میں وزیر اعظم بھی شرکت کریں گے، سندھ میں وفاقی حکومت کی رٹ اب نظر آئے گی، سیاسی مخالفین جیلوں میں ہیں اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں جبکہ ڈاکو آزاد ہی، ڈاکو اپنی ویڈیوز پر، ایس ایس پیز اور پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ڈاکو کہتے ہیں ہم سی پیک کے اوپر آکر فائرنگ کریں گے کوئی انہیں روک نہیں سکتا، ہمارے ورکروں کے اوپر بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بنائے گئے ہیں، پی پی کے مخالفین جی ڈی اے اور تحریک انصاف پر سندھ کی دھرتی تنگ کی جا رہی ہے، پکے کے ڈاکوؤں کو کوئی ایس ایس پی ہاتھ نہیں ڈال سکتا اگر کچھ کہیں گے تو تبادلہ کر دیا جائے گا، سندھ کے روڈ راستے، شہری، ہائی ویز غیر محفوظ ہو چکے ہیں، آج سی ایم سندھ کی سرپرستی میں منشیات فروشی ہو رہی ہے، ایم این اے سکندر راھوپوٹو کے بھائی نے 67 کلو چرس پولیس موبائل میں کراچی اسمگلنگ کر رہا تھا، حلیم عادل شیخ نے کہا میں چیلنج کرتا ہوں مراد علی شاہ اگلا الیکشن نہیں لڑے گا اپنے والد کی طرح بھاگ جائے گا، سندھ کے روڈ راستے، شہری، ہائی ویز غیر محفوظ ہو چکے ہیں، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، سندھ کی کتابوں کا پیسہ، کتوں، روڈوں کا پیسہ کشمیر کے الیکشن میں لگایا گیا، سندھ میں پی پی کا آخری دور ہے، پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے سندھ میں داخل ہو رہی ہے، بڑی بڑی شخصیات کی منگنی ہو گئی ہے اناؤسمنٹ ہونا باقی ہے، حلیم عادل شیخ نے سادات ہاؤس روہڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سندھ کی عوام کو انصاف نہیں مل رہا ہے میٹرک کی طالبہ علیزا 2019 سے انصاف کے لئے بھٹک رہی ہے کسی نے انصاف نہیں دلوایا ہے بچے کے ساتھ اسکول انتظامیہ نے ہراسمنٹ کی جس پر بچی سراپا احتجاج ہے لیکن انہیں انصاف نہیں ملا، حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ میں ڈاکو راج قائم کر دیا گیا ہے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کے وزیر منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی سکھر ریجن کے صدر سید طاہر حسین شاہ نے کہا علیزا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بچی کی تعلیم تباہ ہوگئی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں انصاف کے لئے کئی دنوں سے بھٹک رہی ہیں لیکن کوئی انصاف نہیں ملا، علاقے کا ایم پی اے بھی پ پ کا ہے لیکن پوچھنے تک نہیں آیا ہے ہم بچی کو انصاف دلوائیں گے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔