Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کے ظلم کا مقابلہ کوئی لسانی جماعت نہیں کرسکتی۔ مہاجروں کی پیپلز پارٹی پی ایس پی ہے۔ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال

پاکستان پیپلز پارٹی کے ظلم کا مقابلہ کوئی لسانی جماعت نہیں کرسکتی۔ مہاجروں کی پیپلز پارٹی پی ایس پی ہے۔ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال

  کراچی (رپورٹ: عقیل احمد راجپوت) چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا تمام ڈسٹرکٹ انچارجز، مرکزی لیگل ایڈ، مرکزی ڈاکٹرز فورم، مرکزی میڈیکل ایڈ، مرکزی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، مرکزی شعبہ خواتین، مرکزی علماء رابطہ کونسل، مرکزی سینئر سیٹیزن کے زمہ داران اور عہدے داران سے اہم خطاب۔ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کراچی کے امن کی خاطر ہمیں اپنے 7 ساتھیوں کی شہادت قبول کرنی پڑی ہے۔ ہم نے انسانی جانوں کی قربانیاں اس لیے نہیں دیں تھیں کہ پاکستان کے معاشی حب کو را کے چنگل سے آزاد کروا کر آصف زرداری کے قبضے میں دے دیا جائے۔ کچھ لوگ آج بھی مہاجروں کو ایک ہوکر لسانی سیاست کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ شرعی اور دنیاوی وجوہات کے باعث پی ایس پی کبھی لسانی سیاست نہیں کرے گی۔ 35 سال قبل ایم کیو ایم بننے سے پہلے مہاجر قوم ذیادہ خوشحال تھی۔ ایم کیو ایم بننے کے بعد مہاجروں کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ظلم کا مقابلہ کوئی لسانی جماعت نہیں کرسکتی۔ لسانی سیاست کا فائدہ صرف پیپلز پارٹی کو ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ ایک قومی جماعت ہی کرسکتی ہے اور وہ پی ایس پی ہے۔ سندھیوں نے کبھی جئے سندھ کو ووٹ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔ مہاجروں کی پیپلز پارٹی پی ایس پی ہے۔ مہاجر ایم کیو ایم کی صورت میں جئے سندھ بنا چکے، نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے