تازہ ترین
Home / Home / وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا دورہ۔

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا دورہ۔

 

اس موقع انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود سے ملاقات کی۔


صوابی (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود سے ملاقات کی۔اس موقع پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ترجمان نے ہسپتال کے حوالے سے وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو ہسپتال کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے خصوصی بریفنک دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات میرا مشن ہے تا کہ ہر مریض کو بروقت بہتر سے بہتر علاج فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود کے بہترین خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود نے وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور انکی اوورسیز کیلئے لازوال خدمات پر اکرام الدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے