Home / Home / کمالیہ رجانہ روڈ پر مختار پیلس کے نزدیک واقع نئی آبادی چاہ سکندر والا کی مین گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

کمالیہ رجانہ روڈ پر مختار پیلس کے نزدیک واقع نئی آبادی چاہ سکندر والا کی مین گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

اہل علاقہ کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ رجانہ روڈ پر مختار پیلس کے نزدیک واقع نئی آبادی چاہ سکندر والا کی مین گلی کا سولنگ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اہل علاقہ نے متعدد بار نون لیگ کی اعلیٰ قیادت اور میونسپل کمیٹی کمالیہ کے زمہ داروں کی توجہ اس گلی کی خستہ حالی کی طرف دلائی ہے لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے رابطہ کیا اور اپنے علاقے میں بلایا اور گلی کی حالت زار دکھائی اور میڈیا کے ذریعے ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ محترمہ اقراء ناصر اعوان صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر ہماری مرکزی گلی کی مرمت کروائی جائے تاکہ اہل علاقہ کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا نہ ہو اور کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

21 رمضان المبارک یومِ شہادت شیرِ خدا حضرت علیؓ حق، عدل اور شجاعت کی لازوال داستان ۔۔۔ تحریر : محمد احسان مغل

اسلامی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہیں جن کی زندگی قیامت تک آنے والی نسلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے