Home / Home / کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی کی لاش پیر محل روڈ عنایت شاہ نہر سے برآمد۔ (ذرائع)

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تھانہ سٹی کمالیہ کے ایریا سے اغواء برائے تاوان کے لیے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی نامی شہری کو اغواء کاروں نے پکڑے جانے کے خوف سے قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی۔ محمد رفیق بھٹی نامی شہری حسب معمول دکان پر گیا واپس نا لوٹنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کردی۔ اور گمشدگی کا مقدمہ بھی کمالیہ تھانہ سٹی میں درج کروا دیا گیا۔ ایک رات گزرنے کے بعد اغواء کاروں کی مغوی کی رہائی کے بدلے گھر والوں سے 70 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا۔ گھر والوں کی نشاندھی پر پولیس نے مشکوک رشتہ دار کو گرفتار کیا۔ ملزم نے دوران تفتیش ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کے بعد مغوی کو قتل کرنے لاش کو نہر میں بہانے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندھی پر لاش کو نہر سے برآمد کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرکزی ملزم مغوی کا سگا چچا زاد بھائی نکلا۔ نوجوان موت پر علاقے میں ماحول سوگوار ہو گیا۔ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے