کمالیہ (تحصیل رپورٹر ) 12 فروری کو امام بارگاہ حسینیہ عنایت پور مہوٹہ میں جشن ظہور نور حق سرکار عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ عنایت پور مہوٹہ پکی پل بوسن روڈ ملتان میں امام بارگارہ حسینیہ عنایت پور مہوٹہ میں حضرت امام مہدی کی ولایت کی خوشی میں جشن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ جشن کا آغاز دن 4 بجے سے ہو گا۔ ناظم منبر ملک نزاکت علی مہوٹہ، خصوصی شرکت چکوال سے ذاکر اہلبیت جناب محمد عباس جھامرہ اور اس جشن میں نامی گرامی ذاکر حضرات بھی شرکت کریں گے۔ تمام مومنین کو اس جشن میں دعوت دی جاتی ہے۔ جشن کے آخر میں کیک کاٹا جائے گا اور لنگر کا اہتمام بھی ہو گا۔ بانی جشن ملک حاجی عمران عباس گڈو مہوٹہ، ملک غلام حر مہوٹہ ملک احسن اوبھایا۔