تازہ ترین
Home / Home / عبدالرحمٰن انصاری کو میٹرو ون نیوز کا کمالیہ میں تحصیل رپورٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

عبدالرحمٰن انصاری کو میٹرو ون نیوز کا کمالیہ میں تحصیل رپورٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اُمید کرتے ہیں کہ موصوف اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے سر انجام دیں گے : مشترکہ بیان

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) بانی و منتظم پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ محمد ساجد کمبوہ اور ایڈیٹر ملٹی میڈیا ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے عبدالرحمٰن انصاری کو میٹرو ون نیوز کا کمالیہ میں تحصیل رپورٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید کرتے ہیں کہ موصوف اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرحمٰن انصاری کو میٹرو ون نیوز کا کمالیہ میں تحصیل رپورٹر بننے پر محمد ساجد کمبوہ اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سمیت دوست احباب، سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے دِلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحمٰن انصاری ایک اچھے با اخلاق انسان ہیں۔ اُمید کرتے ہیں کہ موصوف اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے سر انجام دیں گے۔ اللہ پاک انہیں کامیاب کریں، انہیں اور بھی ترقی عطاء فرمائے۔ ہر دل عزیز سماجی، فلاحی و صحافتی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے عبدالرحمٰن انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید کرتے ہیں کہ وہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوام کی آواز بنتے ہوئے وہ اپنی صحافتی زمہ داریوں کو حق اور سچ کیساتھ احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمالیہ کی عوام کو درپیش مسائل کو اچھے اور احسن طریقے سے اُجاگر کریں گے۔ اور مظلوم کی آواز کو حکام بالا تک پہنچایں گے۔ کمالیہ کی علمی ادبی سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، سعید احمد کھچی، محمد سجاد، محمد حمزہ، رانا رضا احمد، عثمان احمد خان مہوٹہ، محمد نعیم خان، امتیاز علی، محمد عمران مغل، طارق محمود اور دیگر شخصیات نے عبدالرحمٰن انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید واثق ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید محنت اور ثابت قدمی سے سر انجام دیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے