تازہ ترین
Home / Home / فلسطینیوں کے بے گناہ قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔شکیل بشیر خان عمرزئی

فلسطینیوں کے بے گناہ قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔شکیل بشیر خان عمرزئی

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہیں۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ

چارسدہ (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے صدر شکیل بشیر خان عمرزئی نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بے دست و پا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی شدید مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی انسانی فیصلوں، قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے صدر شکیل بشیر خان عمرزئی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے انسانی قتل عام کو رکوانے کے لئے فوری طور پر اہم اقدامات کرے تا کہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے انہوں نے کہا فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہم سب کا فرض اور اہم زمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے