تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آپس میں ٹکرائیں گے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آپس میں ٹکرائیں گے

ابو ظہبی (اسپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آخری معرکے تک رسائی کی جنگ لڑیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون، ابوظہبی میں کیوی اور انگلش ٹیمیں رات 7 بجے میدان میں اتریں گی۔ متحارب ٹیموں نے گروپ مرحلے میں 4 ، 4 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی پائی ہے، کیوی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں واحد شکست پاکستان نے دی۔ انگلش کپتان اوئن مورگن کو بیٹنگ لائن میں ڈیوڈ مالان، معین علی، جوز بٹلر پر ناز ہے جبکہ کیویز کو ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن پر بھروسہ ہے۔ کیوی کپتان کہتے ہیں کہ انگلش ٹیم کیخلاف کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں گے، گروپ میچوں کی کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے