تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان میں کورونا کے 301 نئے کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 6 مزید شہری جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے 301 نئے کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 6 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان میں کورونا کے 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 6 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 90 ہزار 214 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 849 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار895 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار25 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.70 فیصد رہی جبکہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 136 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 914 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 451 ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2 فیصد پر برقرار ہے۔ سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 32 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 53 جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 78 ہزار 564 کیسز اور 7 ہزار 640 اموات رپورٹ ہوئیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 900 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 627 افراد کورونا سے متاثر اور 744 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 198 کیسز اور 963 اموات رپورٹ ہوئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے