تازہ ترین
Home / Home / مری، APRNSکی یوم تاسیس تقریب

مری، APRNSکی یوم تاسیس تقریب

متفقہ قومی میڈیا پالیسی کی قانون سازی کروانے کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی

جی پی اور چوک مری پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

مری (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جناح ہال میونسپل کارپوریشن مری میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSرجسٹرڈ کی 6ویں یوم تاسیس تقریب بانی صدر معروف صحافی غلام مرتضی’ جٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی، تقریب میں چیف ایڈیٹرز، پبلشرز اور ایڈیٹرز کے علاوہ سینئر صحافیوں خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پربانی صدر APRNSغلام مرتضی’ جٹ کی طرف متفقہ قومی میڈیا پالیسی کی قانون سازی کروانے کیلئے قرارداد پیش کی گئی اس قرارداد کوشرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
،جنرل سیکرٹری قسور روحانی اور مرکزی کوآرڈینیٹر محبوب حسین چغتائی نے اپنےخطاب میں APRNSکی 6سالہ عملی جدوجہد اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے تنظیمی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ23مارچ 2016ءکو APRNSکا نام تجویز ہواجس پر ملک کے طول عرض میں باکرداراخبار نویس بھائیوں سےطویل مشاورت کے بعد 14اگست 2016ء کے تاریخی دن ایسوسی ایشن "آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی” aprnsکے نام پر اتفاق کر لیا گیا یہ تنظیمی سلسلہ مرحلہ وار آگے بڑھتا رہا اور تمام تنظیمی ہوم ورک مکمل کر کے 14اگست 2019ء کو اسلام آباد میں باقائدہ پہلی ایڈہاک باڈی کا اعلان ہوا اورتنظمی کام باضابطہ شروع کر دیا گیا انتخابات اور رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کیا گیا پریس رجسٹرار آفس میں رجسٹریشن اور این او فیس کو دس ہزار سے کم کروا کر ایک ہزار کروایا گیا ،پنجاب میں متنازعہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو تبدیل کروایا گیا، ایڈ ایجنسی سے فنانشل پاور واپس کروائی گئی یہ سب بانی صدر جی ایم جٹ کی ولولہ انگیز اور انتھک جدوجہد کی وجہ سے ہی ممکن ہوا الحمدللہ آج APRNS کی یہ جدوجہد روشن ستارے کی طرح ملک بھر میں فعال ہوچکی ہے اور میڈیا والے APRNS پر رشک کر رہیں ہیں تقریب کے اختتام پر جی پی او چوک مری میں افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کی گئیں ،پاکستان اور پاک فوج کے حق اور حمایت میں زبردست نعرے لگائے گئے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے شرکاء ریلی APRNSکی محب الوطنی کے جزبہ کو دیکھ کر ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں نے معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور جی پی اوچوک مری پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا واضع رہے کہ 6ویں یوم تاسیس کی تقریبات 14تا 31اگست تک جاری رہینگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے