قصور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدائیت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد عاصم اعظم اور انسپکٹر ٹریفک پولیس قصور محمد اسلم نے قصور کی شاہرات و چوکو ں کا وزٹ کیا چوکوں میں رہڑیاں و رکشے گاڑیاں کھڑی کرے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ڈی ایس پی محمد عاصم اعظم اور انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اسلم نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب اور ناجائز تجاوزات سے پاک پنجاب کے تحت روڈوں چوکوں میں کسی قسم کی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی دستی رہڑیاں رکشے ویگن چوکوں میں کھڑے کرنے سے اجتنباب کیا جائے اگر کوئی بھی رہڑی رکشے ویگن والا کسی چوک میں یا روڈ پر کھڑا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔