Home / اہم خبریں / موٹروے پولیس کی کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی و وین، کار ٹیکسی سٹینڈ پر عوام اور ڈرائیوروں کو ہدایات

موٹروے پولیس کی کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی و وین، کار ٹیکسی سٹینڈ پر عوام اور ڈرائیوروں کو ہدایات

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) موٹر وے پولیس کی کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی و وین، کار، ٹیکسی سٹینڈ پر عوام اور ڈرائیوروں کو ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے ڈی آئی جی علی شیر جکھرانی اور سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑائچ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر موٹروے بیٹ انتیس کنڈیارو کے ڈی ایس پی راشد علی شاہ کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کے سلسلے میں ایڈمن افسر عبدالرشید سھتو نے واپڈا آفس، وین، کار ٹیکسی سٹینڈ اور گائیڈنس سینٹر کنڈیارو پر روڈ سیفٹی کے متعلق عوام اور ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے ہمیں شعور دیا ہے سمجھ دی ہے کے صحیح اور غلط کی پہچان کریں، روڈ پر سفر کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کریں غلط ڈرائیونگ کرنے سے گریز کریں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں اس سے ایک تو ہم کسی بھی امکانی حادثے سے بچ سکتے ہیں اور دوسرا مہذب شہری ہونے کا بھی ثبوت دیتے ہیں موٹر وے پولیس نے کمزور خستہ ٹائروں والی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایات دیں کہ فوری طور پر پرانے اور ناکارہ ٹائروں کو تبدیل کروائیں جس سے انکی جان کو بھی خطرہ اور مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا کہاں کی انسانیت ہے دوبارہ ایسی گاڑیوں کو بند کردیا جائے گا اور گاڑی مالکان کو بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا روڈ سیفٹی کے متعلق مفید معلومات دینے پر عوام اور ڈرائیور حضرات نے موٹر وے پولیس کی تعریف کی اور انکے اس قدام کو سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے