Home / Home / پیر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ کی خالہ اور سلیم اختر ایڈووکیٹ کی والدہ وفات پاگئیں۔

پیر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ کی خالہ اور سلیم اختر ایڈووکیٹ کی والدہ وفات پاگئیں۔

 

لاہور  (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)  پیر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ کی خالہ اور سلیم اختر ایڈووکیٹ کی والدہ وفات پاگئیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پیر سید اسلام الدین بخاری و ملک بھر سے کارکنان امام حسن کونسل پاکستان کا اظہار تعزیت ودعاء مغفرت۔ تفصیلات کے مطابق بانی و مرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ آف جہانیاں منڈی صاحبزادہ پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ کی خالہ اور سینئر ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ چوہدری سلیم اختر کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں بقضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ مظفر گڑھ میں ادا کی گئی اور ریلوے روڈ مظفر گڑھ پر مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پیر سید اسلام الدین شاہ بخاری الحسینی مداروی سمیت ملک بھر سے کارکنان امام حسن کونسل پاکستان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعاء مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ واضح رہے کہ مرحومہ نے پسماندگان میں 6 بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے