Home / اہم خبریں / چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایس کیو جی نے ایچ آر ہائی رائزر کو اور ساؤتھ ریجن نے بورڈ فلکن کو شکست دے دی

چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایس کیو جی نے ایچ آر ہائی رائزر کو اور ساؤتھ ریجن نے بورڈ فلکن کو شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جوکہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ ایس کیو جی نے ایچ آر ہائی رائزر کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے فیصح الرحمن کی آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس میں موقع پر انور فاروقی، سابق انٹرنیشنل کرکٹ اطہر لیئق اور سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی سمیرسلیم بھی موجود تھے ایس کیو جی نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ایچ آر ہائی رائزر نے مقرررہ اوورز میں 136 رنز بناکر پولین لوٹ گی، راحیل حسین نے 8 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 51 رنز اور محمد احمد حسین نے 2 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیا فیصح الرحمن نے آل راونڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا ناصر اسماعیل نے 14 رنز دیکر اور محمد علی نے 25 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: سجاس اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کے حق کے لئے آواز اٹھانے والی ملک کی واحد تنظیم ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و لیبر حکومت سندھ
https://www.nopnewstv.com/sjas-is-the-only-organization

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ساؤتھ ریجن نے بورڈ فلکن کو بدترین شکست سے دوچار کیا زیشان شیخ تباہ کن بولنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔ بورڈ فلکن نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں بمشکل 19 رنز بناسکی اور ریت کی دیوار ثابت ہوئی زیشان شیخ نے 11 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو جمیل احمد نے 2 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ساؤتھ ریجن نے 3 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کیا عارف جان بروہی نے 13 اور عمران ساجد نے 3 رنز بناکر نمایا ں رہے۔ اسکورر کے فرائض تیمور عالم اور جیند افضال نے امپائرنگ کے فرائض اعلے حید، فہیم احمد، شاہد اسلم اور محمد یونس نے سرانجام دیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے