کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کے درمیان آنے والی نسل کو تمباکو کی لعنت سے بچانے اور کراچی کو تمباکوسے پاک (سموک فری ) بنانے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت نوجوانوں کے تعاون سے شہر کو تمباکو سے پاک بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائے گی۔
مزید پڑھیں: کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ میرویس نیاز ڈی آئی جی ہزارہ ریجن
کمشنر آفس کی جانب سے عابد قمر شیخ اسسٹنٹ کمشنر جنرل، ڈاکٹر منہاج السراج پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور حمزہ ذوالفقار نائب صدر ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن نے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے اور اس بات کا عزم کیا گیا ہے مل کر کراچی کو تمباکو(سموک) سے پاک بنایا جائے گا۔ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔