تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لوک ورثہ کمیٹی کی جانب سے معروف مصنفہ شبنم گل کی چار کتابوں کی تقریب رونمائی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لوک ورثہ کمیٹی کی جانب سے معروف مصنفہ شبنم گل کی چار کتابوں کی تقریب رونمائی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف مصنفہ شبنم گل کی چار کتابوں”پیاسی لہریں، نعرن جو گیت، خواب نگر اور تحت الشعور کی طاقت“ کی رونمائی کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیکریٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو، ادیبہ نور الہدیٰ شاہ، لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ، ڈاکٹر مصطفی سولنگی، زاہدہ حنا، شیر شاہ، شیخ میرانی اور عفت نوید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تقریب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو نے کہا کہ شبنم گل کے سارے کالم باقاعدگی سے پڑھتا رہا ہوں، شبنم اور ان کے شوہر دونوں کا ادب میں بڑا کردار ہے، اشتیاق کا تحقیق پر جو کام ہے وہ ہمارے لئے بڑا سرمایہ ہے، میں بحیثیت سیکریٹری ثقافت یہ یقین دلاتا ہوں کہ آپکی اُمیدوں سے بڑھ کر کرکام کروں گا، معروف رائٹر نور الہدیٰ شاہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبنم کو اتنی کتابیں لکھنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہم سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ خواتین کے لکھنے پر جب بات کی جاتی ہے تو لوگ توجہ کم دیتے ہیں، میں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کے الفاظ، آپ کا مذاق، عورت کے جسم پر آپ کے فقرے ان کے لئے بڑے مسائل پیدا کرتے ہیں، کئی خواتین لکھاری ان وجوہات کی بنا پہ اپنا سفر ادھورا چھوڑ دیتی ہیں، لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری نسل کے لوگ ہیں جنہیں کتابوں سے دلچسپی ہے، جن کو علم و ادب سے دلچسپی ہے، جس کو اپنی قوم اپنے ملک اور اپنے پاکستان سے دلچسپی ہے جو لوگ پڑھنے کے لائق ہیں وہ باہر جاتے ہیں اور پھر وہیں کہ ہوکر رہ جاتے ہیں، چار کتابوں کی مصنفہ شبنم گل نے اپنی کتابوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ میری خواہش ہے یہ کتابیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے بارے میں بات کریں، صرف مصنف ہی نہیں پبلشر بھی کتاب پر محنت کرتا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے، میں آرٹس کونسل، لوک ورثہ کمیٹی اور حاضرین کی شکر گزار ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے