گجرات (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) فیصل آباد سے گجرات پتنگ بازی کا سامان لیکر آنے والا مزدا ٹرک پکڑا گیا ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد ملزمان گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدایت پر گجرات پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ لاری اڈا کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ پتنگ بازی کے سامان سے بھرا ٹرک گجرات لارہے ہیں جو بعد ازاں گجرات کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جائے گا۔
اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ اوتھانہ لاری اڈا ایس آئی عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر فوری ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیے۔ دوران سرچ آپریشن مشکوک مزدا ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں سے 12000 پتنگیں اور بڑی تعداد میں ڈوریں برآمد ہوئی۔
جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ملزمان میں کلیم اللہ ولد شیراز احمد سکنہ ستار کالونی فیصل آباد اور عبدالغفور ولد اللہ دتہ سکنہ فیصل آباد شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ فیصل آباد سے بڑی تعداد میں پتنگیں گجرات لارہے تھے جو کہ آگے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھیں ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفیش کا آغاز کر دیا گیا، ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، شہری اپنے اردگرد خونی کھیل میں ملوث عناصر پر نظر رکھیں اور انکی اطلاع فوری طور پر پولیس ریسکیو نمبر 15 پر دیں ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ میں 10 سال سے کم عمر کے 182 معصوم بچے اور 60 سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا پازیٹیو کا شکار ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا انکشاف https://www.nopnewstv.com/spokesman-of-sin…arrister-murtaza/