Home / اہم خبریں / کراچی میرا شہر ہے اس کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی میرا شہر ہے اس کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میرا شہر ہے اس کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا میں نے اسی شہر میں پرورش پائی ہے یہاں کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے گورنر سندھ کہتے ہیں سیاست کرنا غلط بات ہے تو حلف سے پہلے وہ خود بھی سیاستدان تھے پی ٹی آئی والوں کی عجیب منطق ہے جب کچھ اچھا ہوتا ہے تو اپنے کھاتے میں ڈالتے ہیں اور کچھ بُرا ہوجائے تو اسکا زمہ دار سندھ حکومت کو ٹہراتے ہیں یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا وہ پیر کو شہر کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بارش شروع ہوتے ہی شاہراہ فیصل، محمودآباد، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل، ملیر ہالٹ، گلشن اقبال، نیپا چورنگی، گلشن چورنگی، سہراب گوٹھ، گجر نالہ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، ماڑی پور، صدر، برنس روڈ، کورنگی روڈ، کالا پل، اختر کالونی، کلفٹن، گزری سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا، بارش کے بعد نکاسی آب کا جائزہ لیا، کے ایم سی، ڈپٹی کمشنرز، واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی کے حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نکاسی آب، نالوں کی صفائی پر اطمعینان کا اظہار کیا۔ شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اور بلدیاتی عملہ موجود تھا۔ لیاقت آباد اور گجر نالے پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع شرقی سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جائزہ لیا ہے صورتحال کنٹرول میں ہے میں کورنگی ایئرپورٹ گلستان جوہر بھی گیا اردو سائنس کالج کے ایریا میں کچھ جگہ پانی دیکھا وہ صاف کیا جا رہا ہے آج کے بارش کی پیشنگوئی نہیں تھی آج جب بارش ہوئی تو کئی گھنٹے مسلسل ہوئی ہے سندھ حکومت نے پہلے سے ذمہ داری محسوس کی تھی شہری اداروں نے ملکر اچھے طریقے سے تیاری کی تھی سڑکوں پر ہر ادارے کا عملہ نظر آیا اور شہریوں کو رلیف دیا گیا بارشوں سے عوام کو پریشانی سے نکالنا ہمارا فرض ہے ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب کا احترام کرتا ہوں وہ صبح سے کہیں نکلے نہیں ان کو بات کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے میں سات مہینے پہلے ماڑی پورکی سڑک بنوا رہا تھا یہ میرا شہر ہے اسکے مسائل حل کرنے کے لئے کام کروں گا اسی شہر کی یونیورسٹی سے میں نے بی کام کیا ہے یہیں پرورش پائی ہے یہاں میرے لئے کچھ نیا نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کہہ رہے ہیں سیاست کرناغلط ہے گورنر صاحب بھی حلف سے پہلے سیاستدان تھے پہلے 162 کا اعلان ہوا پھر 1100 ارب کا اعلان ہوا گرین لائن بھی شروع نہیں ہوا اس منصوبے کا 80 فیصد کام ہوچکا تھا پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کراچی سمیت ملکی عوام کو مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا میں عوام اور اس شہر کی خدمت کروں گا عجیب بات ہے کہ جب کچھ اچھا ہوتا ہے تو کہتے ہیں پی ٹی آئی نے کیا ہے برا ہوتا ہے تو صوبائی حکومت پر ڈال دیتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے اندر 550 نالے ہیں سندھ حکومت نے کے ایم سی کو فنڈز دیئے ہیں ہم اپنا کام کررہے ہیں صرف دو بڑے نالے این ڈی ایم اے صاف کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد ڈیفنس کلفٹن کے رہائیشیوں نے بیرسٹر مرتضی وہاب سے رابطہ کیا مکینوں نے نکاسی آب کی صورتحال سے آگاہ کیا، شہریوں کی شکایات کے ازالے اور مجموعی صورتحال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ کے حکام سے رابطہ کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ملکر چلنے کو تیار ہیں سی بی سی حکام کو جو مدد درکار ہوگی وہ سندھ حکومت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے