تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی کی جانب سے سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انقعاد

کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی کی جانب سے سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انقعاد

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی کی جانب سے سانگھڑ میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں کمیشن کے اراکین پشپا کماری، عدنان، مینارٹی کمیشن سندھ کے رکن راجیش کمار ہرسادانی، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں، شہریوں اور دیگر نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کے قیام کے بعد صوبے بھر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں اور عوام سے براہ راست مسائل معلوم کر کے ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کے لیے مختلف اضلاع میں کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا کمیشن عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے اور امید ہے کہ کمیشن عوام کی خواہشات پر پورا اترے گا۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی کمی، سڑکوں کی صفائی اور امن و امان کی شکایات کیں جس پر جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں جسٹس ماجدہ رضوی مینارٹی کمیشن کے رکن راجیش کمار ہرداسانی کے گھر پہنچیں جہاں ان کو ظہرانہ دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے