تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن (انٹرنیشنل) کے اشتراک سے ”محفل مشاعرہ“ کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن (انٹرنیشنل) کے اشتراک سے ”محفل مشاعرہ“ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن (انٹرنیشنل) کے اشتراک سے ”محفل مشاعرہ“ کا انعقاد حسینہ معین ہال آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا، معروف شعراء کرام کے کلام پر مبنی ”محفل مشاعرہ“ کا اہتمام اردو لٹریری ایسوسی ایشن (انٹرنیشنل) کی 45 ویں سالگرہ کے تناظر میں کیا گیا، مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء کرام نے اپنا خوبصورت کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی، مشاعرے میں جن شعراءنے اپنا کلام پیش کیا ان میں آصف رضا رضوی، فیاض علی فیاض، شہناز رضوی، احمد سعید خان، خالد میر، لبنیٰ سلمان، اَمت الحئی وفا، الحاج نجمی، مہر جمالی، عشرت حبیب، شاہدہ خورشید کنول، منصور ساحر، زیب النساء زیبی، شاہدہ عروج خان، شائستہ سحر، عینہ میر عینی، محسن علی، شاہد اقبال، شگفتہ شفیق، شبیر نازش، آئرین فرحت، ناز عارف، رانا خالد محمود، شاہد محمود شاہد، تاج علی رعنا، صفدر علی انشا، سہیل احمد، حمیدہ کشش، سلمیٰ رضا سلمیٰ، انیس جعفری اور وقار زیدی شامل تھے، مشاعرے کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں گلنار آفرین، رونق حیات، ڈاکٹر عالیہ امام، مہمانانِ اعزازی میں غلام علی وفا، ریحانہ روحی مہمانانِ توقیری میں فیروز ناطق خسرو، پروین حیدر شامل تھے۔ تقریب میں اردو لٹریری ایسوسی ایشن (انٹرنیشنل) کے چیئرمین سید انیس جعفری، وائس چیئرمین وقار زیدی اور صدر پروفیسر فرزانہ خان بھی موجود تھے، اس موقع پر اردو لٹریری ایسوسی ایشن (انٹرنیشنل) کے 45 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایسوسی ایشن کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے