ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہزارہ ریجن میں اتوار کے روز پرمٹ کے نام پر سارا دن بجلی بند رکھنا واپڈا کا معمول بن گیا مہنگائی سے پیسے ہوئے عوام اور کاروباری حضرات کا پیمانہ لبریز ہو گیا نظام کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا صارفین نے واپڈا کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، اوگی اور بالاکوٹ سمیت تمام شہروں میں ہر اتوار کو پرمٹ کے نام سارا دن بجلی بند رہتی ہے جبکہ مانسہرہ سمیت کئی شہروں میں تو ہفتے میں تین سے چار دن بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے اس مہنگائی کے دور میں نظام کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا کئی شہروں میں واپڈا کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ایبٹ آباد کے شہریوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں سارا دن بجلی بند رکھنا یہ واپڈا کیخلاف ایک سازش ہے ہزارہ ڈویژن ایک واحد ریجن ہے جو سو فیصد ریکوری دینے والا ریجن ہے اس میں بجلی سارا سارا دن بند رکھی جاتی ہے اس سے بجلی کے یونٹ بھی کم خرچ ہونگے بلنلگ بھی کم ہو گئی اور اس طرح واپڈا کو بھی مزید خسارے میں ظاہر کرکے حکومت کو واپڈا کی نجکاری کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، دوسری جانب شہریوں نے خبردار کیا کہ واپڈا والے ہوش کے ناخن لیں اور سارا سارا دن بجلی کی بندش کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ ہزارہ ڈویژن بھر میں واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔