تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان گوادر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کی جانب سے پریس کلب ٹنڈو آدم کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ

بلوچستان گوادر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کی جانب سے پریس کلب ٹنڈو آدم کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بلوچستان گوادر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر پورے پاکستان کی طرح جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کی جانب سے پریس کلب ٹنڈو آدم کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے نائب امیر ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالغفور انصاری، مقامی نائب امیر حاجی نور حسن، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے خطاب کیا، مقررین نے بلوچستان اور گوادر کے حقوق کے لئے حکومت سے بھرپور مطالبات کئے کہ گوادر کی عوام کو روزگار، تعلیم، صحت، سی پیک میں کئے گئے تمام وعدے اور زندگی کی تمام سہولیات اور صاف پانی فراہم کیا جاۓ ماہی گیروں اور مقامی آبادی کو ہراساں نہ کیا جاۓ منشیات کا کاروبار جو مبینہ طور پر بااثر افراد کی پشت پناہی میں چل رہا ہے اسے فوری طور پرختم کیا جاۓ مقررین نے کہا کہ گوادر کے مظلوم و محکوموں کی آواز بلند کرنے والے مولانا ہدایت الرحمن اکیلے نہیں جماعت اسلامی پاکستان اس کے ساتھ کھڑی ہے ان شاء اللہ بلوچستان اور گوادر کی عوام کو حقوق دلا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کی عوام کیلئے جدوجہد کی علامت بن چکے ہیں اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر مولانا کے خلاف غداری کا مقدمہ اور ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں ریاستی ادارے گوادر اور بلوچستان کی عوام کو ان کا حق دیں مولانا ہدایت الرحمان کی حق دو گوادر کو تحریک مظلوموں کے حقوق غضب کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے پرامن احتجاج میں لاکھوں مرد و خواتین کی شرکت اہل بلوچستان کے لئے ایک سنگ میل کی صورت اختیار کرگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے