Home / اہم خبریں / ایم ایس ایف ن کے نوجوان بلدیاتی انتخاب کے لئے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ معاونت اور منصوبہ بندی شروع کردیں۔ یاسر عدیل شیخ

ایم ایس ایف ن کے نوجوان بلدیاتی انتخاب کے لئے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ معاونت اور منصوبہ بندی شروع کردیں۔ یاسر عدیل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس-102 سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے سندھ کے تنظیمی دورے کے تیسرے مرحلے پر خیرپور اور پنو عاقل میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے مقامی رہنماؤں اور متعدد تعلیمی اداروں کے فعال طلبہ رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے نوجوان بلدیاتی انتخاب کے لئے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ معاونت اور منصوبہ بندی شروع کردیں، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سندھ میں صوبائی حکومت بنانے کی ضمانت ہوگی، صوبے کی آئندہ سیاست میں ایم ایس ایف (ن) میاں محمد نواز شریف کی نمائندگی کرے گی، ٹنڈو جام، نواب شاہ، سانگھڑ، خیرپور اور پنو عاقل کے نوجوانوں کی قائد نواز شریف کے ساتھ محبت سندھ کی سیاست کا رخ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمحترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں سندھ کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ، جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی اور کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو کے آبائی شہر پنو عاقل پہنچے تو مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے مقامی عہدے داروں، کارکنوں اور مہران کالج پنو عاقل کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے ان کا پر جوش استقبال کیا، مہران کالج پنو عاقل کے طلبہ رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے صوبائی آرگنائزر عبد القدوس بلو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیر پور کے بعد پنو عاقل میں نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ سندھ میں آئندہ صوبائی حکومت مسلم لیگ (ن) کی بنے گی جس کے لئے سب سے اہم کردار مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے کارکنوں کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ای کامرس کے سب سے بڑے پلیٹ فارم دراز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے
https://www.nopnewstv.com/streaming-rights-for-hblpsl7

صوبائی آرگنائزر عبد القدوس نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کی صوبائی قیادت کے پنو عاقل کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے بہترین تنظیم چلانے، عہدے داروں اور کارکنوں کے ساتھ رابطوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے، سندھ کے چھوٹے چھوٹے شہروں کے نوجوانوں کے پاس پہنچ کر ان تک میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچانا صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کا ایسا کارنامہ ہے جس کی تقلید کی گئی تو سندھ مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر قلعہ بن جائے گا، عبد القدوس بلو نے صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل کے سندھ کے دوروں کو بہترین تنظیم سازی اور کارکنوں میں جذبے کی نئی روح پھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کے نوجوان میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کے منتظر ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے