Home/اہم خبریں/مہنگائی اور بے روزگاری عمران حکومت کی شناخت بن چکی ہے وفاقی بجٹ عوام کے لئے مشکلات کا پیغام ثابت ہوگا۔ یاسر عدیل شیخ صدر ایم یس ایف ن سندھ
مہنگائی اور بے روزگاری عمران حکومت کی شناخت بن چکی ہے وفاقی بجٹ عوام کے لئے مشکلات کا پیغام ثابت ہوگا۔ یاسر عدیل شیخ صدر ایم یس ایف ن سندھ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے سکھر کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن میمن کی قیادت میں ملنے والے ایم ایس ایف سکھر اور مسلم لیگ (ن) سکھر کے کارکنوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط حکومت کا ہر بجٹ ان کے گذشتہ بجٹ سے بھی بدتر ثابت ہو رہا ہے، نیا وفاقی بجٹ اعداد کا ہیر پھیر ہے جو مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا، یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عمران حکومت کی شناخت بن چکی ہے، سیلیکٹڈ وزیر اعظم کا اقتدار قوم کے لئے عذاب ثابت ہوا ہے، میاں محمد نواز شریف کے تینوں دور حکومت عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے دورتھے، ماضی کے دونوں بجٹ کی طرح نیا وفاقی بجٹ بھی عوام کے لئے مشکلات کا پیغام ثابت ہوگا، تاریخ کی بد ترین مہنگائی اور بے روزگاری عمران کان کے ماتھے کا جھومر ہے اس حکومت میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، نا اہل اور ناتجربہ کار نام نہاد وزیر اعظم کے دور اقتدار میں مہنگائی اور بے روزگاری نے ریکارڈ ترقی کی ہے اس مہنگائی کی ترقی کی وجہ سے حکومتی وزیروں اور مشیروں نے خوب مال کمایا ہے احتساب اگر ایماندارانہ ہوا تو کرپشن کا جمعہ بازار لگانے والے عمران خان نیازی جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ضلعی سیکریٹری اطلاعات احسن میمن کو ضلع سکھر میں تنظیمی امور پر مشورے دیتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی واپسی بہت جلد ہوگی اور ان شا اللہ ہمارے قائد چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم پاکستان بنیں گے۔ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں انہوں نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کر کے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا، میاں محمد نواز شریف کے دور میں ہر صوبے میں نئے کارخانے لگ رہے تھے جبکہ عمران نیازی نے قوم کو بھکاری بناکر لنگر خانوں میں لا کھڑا کیا ہے، میاں محمد نواز شریف نے قوم کو خود دار بنایا جبکہ عمران نیازی نے پاکستانیوں کو بے روزگار بنایا، میاں محمد نواز شریف پر تنقید پاکستان سے محبت نہیں دشمنی کے برابر ہے، پاکستان سے محبت کرنے والے شہری میاں محمد نواز شریف کی نہ صرف اقتدار میں واپسی کے منتظر ہیں بلکہ عوام کی بہت بڑی اکثریت میاں محمد نواز شریف کو تاحیات وزیر اعظم پاکستان دیکھنا چاہتی ہے، ایم ایس ایف (ن) ضلع سکھر کے سیکریٹری اطلاعات احسن میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اگر اپنی آئینی حدود میں کام کریں اور ووٹ کو عزت دی جائے پاکستان وہ ترقی کرتا نظر آئے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔