تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاٹی کا شرح سود میں 1 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار، شرح سود بڑھانے سے مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ سلمان اسلم صدر کاٹی

کاٹی کا شرح سود میں 1 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار، شرح سود بڑھانے سے مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ سلمان اسلم صدر کاٹی

کراچی (نوپ نیوز) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی مزید بڑھا کر 9.75 فیصد مقرر کرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور صنعتی فروغ میں شدید مشکلات پیش آئیں گی جبکہ مہنگائی کی شرح 9 سے 11 فیصد پر رہنا باعث تشویش ہے۔ صدر سلمان اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت شرح سود بڑھا کر افراط زر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن موجودہ معاشی حالات میں یہ فیصلہ سود مند ثابت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت برآمدی صنعت کو سہولیات اور مراعات فراہم کرے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں، ڈالر کے مقابلےمیں روپے کی قدر پر دباؤ کم ہوگا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ مانیٹری پالیسی سخت کرنے سے معیشت منجمد ہوگی جس سے اکنامی کو نقصان پہنچے گا۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرح نمو 5 فیصد کا ہدف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سلمان اسلم نے حکومت سے اپیل کی کہ مانیٹری پالیسی سخت کرنے کے بجائے ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، درآمدات میں کمی کی جائے تو افراط زر کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے قرضے مہنگے ہوں گے، اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔ سلمان اسلم نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں بھرپور صلاحیت موجود ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کرسکے ،اگر حکومت سہولیات فراہم کرے تو کاٹی برآمدات بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے