تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو 173 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرنے میں ویسٹ انڈیز ناکام رہی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد نواز، محمد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بیٹنگ میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 32، حیدر علی 31، شاداب خان نے 28 رنز بنائے۔ اسی طرح فخر زمان نے 10، آصف علی 9 اور کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا سکے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے 200 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی، مہمان ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے