Home / اہم خبریں / سندھ میں مخالفین کو زمینوں کا پانی بند کر کے انتقامی کارورائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

سندھ میں مخالفین کو زمینوں کا پانی بند کر کے انتقامی کارورائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

کراچی/ ٹنڈو اہلیار(رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء ایڈووکیٹ علی پلھ پر پانی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اظہار یکجہتی کے لیے ٹنڈوالہیار پہنچے، سندھ کے مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماء و کارکنان بھی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پہنچے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، ایڈووکیٹ علی پلھ ریلی کی صورت میں سیشن کورٹ ٹنڈوالہیار پہنچے، ٹنڈو الہیار کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کی پانی چوری کے جھوٹے مقدمے میں 26 جون تک ضمانت منظور کر لی۔ سیشن کورٹ کے باہر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا چوروں کو آئینہ دکھانے پر عمران خان کے سچے سپاہی علی پلھ پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی،علی پلھ نے پانی چوروں کو بے نقاب کیا تھا، حکمران خاندان کی نہریں بھری ہوئی ہیں تھیں، آباد گاروں غریبوں کی نہروں میں پانی نہیں، آج عوام اس جھوٹے مقدمے کے خلاف سراپا احتجاج ہوکر ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اصل پانی چور سندھ کے حکمران ہیں، جن کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں، سندھ میں مخالفین کو زمینوں کا پانی بند کر کے انتقامی کارورائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سندھ کے کرپٹ وزیروں نے وسائل سے مالا مال سندھ کو مسائل کا شکار بنا دیا ہے۔ سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے کچے میں ڈاکو وڈیو بنا کر سندھ حکومت کو للکار رہے ہیں، لیکن پکے کے ڈاکو ایوانوں میں بیٹھ کر ان کچے کے ڈاکوؤں کو بچا رہے ہیں، جبکہ بلاول ان پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہے ہیں، سندھ میں اندھا قانون بنایا گیا ہے غریب مظلوم کی آواز بلند کرنے پر دہشتگردی کے مقدمات بنا دیے جاتے ہیں، علی پلھ نے جو جرم کیا وہ ہم سب کریں گے، ہم سب اس نہر پر جاکر وڈیو بنائیں گے، ہم سندھ بھر میں پانی چوروں کی لسٹ جاری کررہے ہیں، کون کون پی پی کا رہنما کتنا پانی چوری کر رہا ہے سندھ کے کاشتکاروں کا پانی چوری ہونے نہیں دیں گے۔ سندھ میں زرداری خاندان کے غیر قانونی کنیکشن ہیں جہاں سے پانی ڈائریکٹ چوری کیا جاتا ہے۔ اس وقت یزیدوں کا ٹولا سندھ پر حکمران ہے، کراچی سے لیکر کشمور تک عوام کو پیاسا مارا جارہا ہے اپنی ناکامایوں سے بچنے کے لئے جھوٹے احتجاج کیئے جارہے ہیں۔ سندھ میں پانی کی چور پیپلز پارٹی ہے۔ سندھ میں پانی روکنے والوں کو بے نقاب کریں گے، سندھ میں پانی کی کوئی کمی نہیں، میرے حلقے میں پانی مراد علی شاہ نے بند کردیا مجھ سے لڑائی کی سزا میرے حلقے کی عوام کو دی جا رہی ہے۔ یہ لوگ یزید کی اولاد ہے، جو غریبوں کا پانی بند کر رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت کا ویکسین کے حوالے سے الزام شرمناک ہے، ایک بھی ویکسین سندھ حکومت نے خرید نہیں کی، ساری ویکسین و دیگر کورونا کا ساز و سامان وفاق دے رہا ہے۔ سندھ حکومت نے کووڈ کے 5 ارب میں ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، سارا پیسہ ہڑپ کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔ سندھ حکومت عوام کو کوئی بھی رلیف نہیں فراہم کر رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پولیس گردی بڑھ گئی ہے، پیپلز پارٹی پولیس کو استعمال کرتے ہوئے مخالفین پر انتقامی کارروائیاں کروا رہی ہے، سندھ میں منشیات سرعام چل رہی ہے، نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے سندھ کے تھانوں کی بولیاں لگائیں جاتیں ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا مردم شماری ہم نے دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا، سندھ میں مزید تقسیم صوبہ نہیں چاہتے، بحریہ ٹاؤن آصف زرداری کا پروجیکٹ ہے سندھ حکومت سندھ دھرتی کی زمینیں کوڑیوں کے دام فروخت کر رہی ہے سارا فائدہ زرداری کو جاتا ہے۔ سندھ میں زمینوں پر قبضے اور ڈاکو راج سے دھیان ہٹانے کے لئے پانی کی قلت کا شوشوا چھوڑا گیا ہے اس میں پیپلز پارٹی اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ نے کہا وڈیو بنانے پر سہیل انور سیال اور فریال تالپور ناراض ہوگئے، ہمارا دھرنا آبادگاروں کے لیے تھا وہ کامیاب تھا، یہاں ڈرائیور اور باورچی ایس ڈی او لگے ہوئے ہیں، 11 گریڈ والے ملازم افسر بن کے 18 گریڈ میں بیٹھے ہیں، زراعت تباہ کرکے مقدمے درج کرانا دھاندلی ہے، ہم سے یہ حالت ہے تو عام شہری سے کیا حالت ہوگی، بلاول کو سندھ کا کیس لڑنے کا اختیار نہیں، سندھ کو پیپلز پارٹی نے تباہ کر دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے