کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کا پہلا سمی فائنل حنیف خان الیون اور گلبرگ ایچ سی الیون کے درمیان کھیلا گیا، حنیف خان الیون شروع سے ہی مخالف کو دباؤ میں رکھا، کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں فاتح ٹیم کے رضوان خان نے گول کرکے مخالف پر ایسا دباؤ ڈالا کہ پھر وہ سنبھل نہ سکی، پہلے ہاف کے اختتام پر حنیف خان الیون کو 0-2 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دباؤ بڑھاتے ہوئے فاتح ٹیم نے گلبرگ ایچ سی کو کھیل کے تمام شعبوں میں فیل کرتے ہوئے مقابلہ 1- 6 سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے ایم خالد نے 19 اور 59 ویں منٹ میں، کاشف جواد نے 39 اور 55 ویں منٹ میں جبکہ بلال نے 59 میں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری مستحکم کی، مخالف ٹیم کا واحد گول 58 ویں منٹ میں جنید علی خان نے کیا، سیمی فائنل کے اختتام پر مہمان خاص سیکنڈ کمانڈ 72 ونگ بھٹائی رینجرز سندھ میجر محمد عمران نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے گلبرگ ایچ سی الیون کے حمزہ کو ریلائنس پینٹ مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا، فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ اج کراچی گلیڈی ایٹر الیون اور یوتھ ایچ سی الیون کے درمیان کھیلے جانے والے سمی فائنل میں ہوگا۔