تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے حجاز نقوی کے شعری مجموعے ”زرد رنگت“ کی تقریب رونمائی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے حجاز نقوی کے شعری مجموعے ”زرد رنگت“ کی تقریب رونمائی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے حجاز نقوی کے شعری مجموعے ”زرد رنگت“ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی جس میں میر احمد نوید، فیصل صدیقی، شہلا علوی نے اظہارِ خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض آغا شیرازی نے انجام دیے۔ اس موقع پر میر احمد نوید نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعور عبرانی زبان کا لفظ ہے، شعور سے شاعری، شاعری سے شعر، اور شعر سے شاعر نکلا ہے اور شاعری کا بالواسطہ تعلق شعور سے ہے، ڈھائی سو سال سے انسان ذہنی اذیت کا شکار ہے، آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ شاعر انسان کو کائنات سے جوڑے، ہر زمانے میں انسانیت کا درس دیا آج بھی لوگ میر اور غالب کو سنجیدگی سے یاد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک بڑا شاعر چھوٹی چھوٹی باتوں کو اکٹھا کرکے ایک بہت بڑی بات کہتا ہے، کتاب دیکھ کر اندازہ ہوا کہ آدھا سفر حجاز نقوی نے طے کرلیا اب میں بڑی بات کا منتظر ہوں، انہوں نے کہا کہ شعر یا شاعری کی تاریخ متعین کردی جائے تو شعر کا اس کے برخلاف ہونا عین ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ ٹائیگر نے کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی
https://www.nopnewstv.com/sindh-tiger-wins-kashmir-day ‎

صاحب کتاب حجاز نقوی نے کہا کہ مجموعہ کلام کو دو مرتبہ دہرانے کا مقصد لوگوں تک صحیح کتاب پہنچانا تھا اتنی شاندار تقریب منعقد کرنے پر میں تمام شرکاء سمیت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور احمد شاہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے حوصلوں کو مزید بلند کیا۔ فیصل صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہوچکا ہے، ہمیں لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا چاہیے، حجاز کا رجحان بنیادی طور پر زبان اور شاعری کے ساتھ ساتھ فلسفہ کی طرف بھی ہے جو ان کی شاعری میں واضح نظر آتا ہے، شہلا علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجاز نقوی میرے لیے استاد کا درجہ رکھتے ہیں،ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کتاب میں ان کی شاعری نے بہت متاثر کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے