تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان)  لائبریرین گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ جناب طاہر رضا نے لائبریری میں پودا لگاتے ہوئے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر لائبریرین شیخ طاہر رضا نے پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کمالیہ کے سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور سیکریٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز جناب طاہر یوسف کی ہدایات کے مطابق اس وقت سر سبز پاکستان بنانے کے چیلنج کے طور پر اور گرینری کو پروموٹ کرتے ہوئے ہر شہری گورنمنٹ آف پنجاب کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تا کہ کلین گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے