تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مزید 2 مقدمات میں باعزت بری کردیا گیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مزید 2 مقدمات میں باعزت بری کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مزید 2 مقدمات میں باعزت بری کردیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف کلاکوٹ اور کلری تھانے میں پولیس پر حملے اور موبائل تباہ کرنے کے مقدمات درج تھے، تاہم استغاثہ عدالت کے سامنے پولیس پر حملے اور موبائل تباہ کرنے کے مقدمے میں ملزم کیخلاف ثبوت پیش نہیں کرسکا، جس پر عدالت نے دونوں کیسز میں ملزم عزیر بلوچ کو باعزت بری کردیا۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اس سے قبل بھی عدم ثبوت یا گواہوں کے منحرف ہوجانے کے باعث تقریباً 15 مقدمات میں باعزت بری ہوچکے ہیں، جبکہ عزیربلوچ بھی متعدد بار اپنے اقبالی بیان دینے کے بعد عدالت کے سامنے اپنے ہی بیان سے منحرف ہوچکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے