تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وفاقی دارالحکومت میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نوٹس لے لیا، اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم سرکاری آفیسر سہیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے