Home / اسلام آباد / سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، تدفین ایچ الیون قبرستان میں کردی گئی

سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، تدفین ایچ الیون قبرستان میں کردی گئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کردی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ہے۔ جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان مرحوم دسمبر 2020 میں شدید علیل ہوگئے تھے جن کو اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا، سینیٹر مشاہداللہ خان اڑھائی ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ رات ان کی طبعیت بگڑ گئی اور وہ حالق حقیقی سے جاملے۔ سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفرالحق، اقبال ظفر جھگڑا، سردار ایاز صادق، مصدق ملک، جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان، پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مشاہداللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے بڑا نقصان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، مولانا فضل الرحمان وزیر اطلاعات شبلی فراز، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی شخصیات نے سینیٹر مشاہداللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے