تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اسپورٹس یوتھ افیئرز کا لیاری میں مفت فٹبال بیسک کوچنگ کیمپ کا انعقاد

حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اسپورٹس یوتھ افیئرز کا لیاری میں مفت فٹبال بیسک کوچنگ کیمپ کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن نے حکومت سندھ کے محکمے اسپورٹس یوتھ افیئرز کے تعاون سے لیاری میں محمد فیاض فٹبال گراﺅنڈ چاکیواڑہ میں فٹبال سے شغف رکھنے والے بچوں کے لیے مفت فٹبال بیسک کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 100سے زائد گلی محلوں میں فٹبال کھیلنے والے بچوں نے شرکت کی۔ یہ کیمپ 2ہفتوں تک جاری رہا، اس دوران ٹرینرز نے خوب محنت اور تن دہی سے بچوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ قاضی محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد بچوں میں کھیلوں اور مقابلے کا رجحان اور ان میں پوشیدہ کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ کیمپ سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور کھیلنے میں کی جانی والی غلطیوں کی اصلاح کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر غیر نصابی سرگرمیاں ہوتی رہیں تو بچوں کا ہیڈن ٹیلنٹ دنیا کے سامنے ابھر کر آتا ہے اور ایک وقت آتا کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ کیمپ میں 10سال سے لے کر 25 سال تک کی عمر کے بچے شریک تھے جنہوں نے نہ صرف سیکھا بلکہ خوب انجوائے بھی کیا۔ کیمپ میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہل علاقہ نے بڑی تعدد میں شرکت اور ایونٹ کو سراہا۔ کیمپ میں ہیڈ کوچ کے فرائض معروف فٹبالر اور پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان طارق بلوچ نے اپنے دیگر 3 فٹبالرز نے انجام دیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے