راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں چار جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس میں سوار تمام اہلکار زخمی ہوئے۔ ان جوانوں میں سے چار شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر نے میڈیا ہاوسز کو ہدایات جاری کرتے ہو کہا کہ شہداء اور زحمیوں کے تصویر کو نہ دکھایا جاۓ تاکہ فیملی ممبرز متاثر نہ ہو اور ان کے دررد میں مزید اضافہ نہ ہو۔