Home / اہم خبریں / کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے، کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کا آغاز کردیا گیا

کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے، کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کا آغاز کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے کورونا وائرس کے تدارک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ ایک دن قبل وقت لے کر آئیں جو کہ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ویب سائٹ

https://dls.gos.pk

سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نئے لائسنس یا پہلے سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں وہاں پر تعینات عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے