تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوپہر میں شہرمیں تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش سُرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی 51، جناح ٹرمینل 2.8، پی ایف بیس فیصل 2، ڈی ایچ اے فیر ٹو میں 1.6، سعدی ٹاؤن 13.4 اور اولڈ ایئر پورٹ پر 1.5، اورنگی 37، ناظم آباد 32، پی اے ایف بیس مسرور 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کیماڑی 15، یونیورسٹی روڈ 8.2، گلشنِ حدید 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

رات گئے تک بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ ٹاور سے ایم اے جناح روڈ جانے والی سڑک پر پانی جمع ہوگیا، واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی جانے والی سڑک زیر آب آگئی۔ لندی کوٹل چورنگی کے قریب نالے کا پانی سڑک پر آگیا۔ لیاقت آباد دس نمبر کی سڑک پر پانی موجود ہے تاہم نیپا چورنگی گلشن اقبال سے پانی نکال لیا گیا۔ سفاری پارک کے اطراف سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔ واضح رہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی, (رپورٹ، زیشن حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے