تازہ ترین
Home / اسلام آباد / فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، پاکستانی پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، پاکستانی پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائینہ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوںگے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے