تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف اداکار کامیڈی کنگ عمر شریف کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف اداکار کامیڈی کنگ عمر شریف کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف اداکار کامیڈی کنگ کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا جس میں اداکار عمر شریف کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی، تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، اراکین گورننگ باڈی، عمر شریف کے اہل خانہ سمیت فنکار برادری کی بڑی تعداد جن میں معروف اداکار طلعت حسین، ساجد حسن، رﺅف لالہ، ذاکر مستانہ، سلومی، نعیمہ گرج سمیت مختلف تھیٹر اداکاروں کے علاوہ مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ میرا عمر کے ساتھ چالیس سال پرانا تعلق تھا، آج سب عمر کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، عمر شریف اپنے آخری وقت میں مجھے اپنے بیٹے کی ذمے داری دے گیا، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس کے چاہنے والے رو رہے تھے، آج عمر نہیں ہے لیکن یہاں موجود لوگ سب آپ کے ساتھ ہیں، عمر شریف کی ساری برادری آج یہاں موجود ہے، ہم سب عمر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے
https://www.nopnewstv.com/senior-leader-of-mqm

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ والد صاحب سے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔ اتنے لوگوں کا پیار ساتھ ہے، والد صاحب جو کام چھوڑ کر گئے ہیں میں ان کو پورا کروں گا، ہم نے آج جتنا بھی پڑھا اللہ قبول کرے، انہوں نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ جس طرح مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے میں ان کا اور فن کار برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر عمر شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ آرٹس کونسل کی جانب سے شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے